انکولہ:27؍جنوری (ایس اؤ نیوز) انکولہ میونسپالٹی کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے انتخابی تنازعہ کےحل کو لےکر تحصیلدار کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ بھی ہنگامہ خیزی اور لفظی جھڑپ کی نذر ہوگئی اور کوئی حتمی فیصلہ لینا ممکن نہیں ہوسکا۔
اقتدار پر قابض بی جے پی کی نمائندگی کرتےہوئے میونسپالٹی کی صدر شانتلا ناڈکرنی نےمیٹنگ ملتوی کرنے کوصحیح ٹھہراتے ہوئے کہاکہ میٹنگ میں کانگریس کارکنوں نے ہمیں اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں دیااور دھاندلی کی وجہ سے کوئی فیصلہ لینا ممکن نہیں ہوا، اسی لئے میٹنگ ملتوی کی گئی ۔
کانگریس لیڈر ستیش سئیل نے اے سی سے وضاحت چاہتے ہوئےکہاکہ آخر کس کی جانب سے قانونی غلطی ہوئی ہے اے سی وضاحت کریں ، میٹنگ میں کانگریس ممبرا ن نے کانچ کا گلاس توڑ کر نازیبا سلوک برتنے کی بات بی جے پی لیڈران نے پریس کانفرنس میں کہی ہے وہ اپنی بات ثابت کرنے کی ضد پر اڑے رہے اور سابقہ میٹنگ میں صدر کی طرف سے دئیے گئے خط کو پڑھنے کی مانگ کی۔
رکن اسمبلی روپالی نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کھلے طورپر بات کریں گے، سب کچھ قانون کےمطابق ہی ہواہے، میونسپالٹی صدر کی بات کے دوران کانگریس ممبران نے ہنگامہ کرنے سے مسئلہ پیدا ہوا ہے۔
تنازعہ میں اضافہ :ستیش سئیل نےجب میونسپالٹی صدر کے خط کی خواندگی کامطالبہ کیاتو افسران نے قبول نہیں کیا۔ افسران کے رویہ سے برہم ہوکر وہ میٹنگ چھوڑ کر باہر نکلنے لگے ، تب میونسپالٹی کے چیف آفیسر نے خط پڑھنے کو تیار ہوگئے۔ اس کے بعد انتخابی کارروائی کے متعلق گفتگو چلی تو رکن اسمبلی اور ستیش سئیل کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی۔ اسی دوران ڈی وائی ایس پی اروند کلگوجی اور ستیش سئیل کے درمیان بھی لفظی جھڑپ شروع ہوئی ۔ ستیش سئیل نے ڈی وائی ایس پی پر برسراقتدار پارٹی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔
اگلی میٹنگ میں کمیٹی کی تشکیل : اسسٹنٹ کمشنر ایم اجیت نے کہا کہ کہا کہ وہ خود اسٹانڈنگ کمیٹی کی انتخابی کارروائی کے اصول وضوابط کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کرتےہوئے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اگلی میٹنگ میں قانون کے مطابق اسٹائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کرنےکا یقین دلاتے ہوئے میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا۔
سی پی آئی کرشنانند نائک، پی ایس آئی سنپت کی قیادت میں پولس سکیورٹی کا انتظام کیاگیا تھا۔ تحصیلدار اُدئیے کمبار ، ارون ناڈکرنی ، شمبھو شٹی ، سجاتا گاؤنکر، رمانند نایک، بی دی نائک، اُدئیے نائک ، جگدیش نایک موجود تھے۔